ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مجھے ابھی تک سمجھ میں نہیں آیا کہ کچھ لوگ کیوں فوج پر سوال اٹھانا چاہتے ہیں: پی ایم مودی

مجھے ابھی تک سمجھ میں نہیں آیا کہ کچھ لوگ کیوں فوج پر سوال اٹھانا چاہتے ہیں: پی ایم مودی

Tue, 05 Mar 2019 00:06:29    S.O. News Service

نئی دہلی،04 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو اپنے دو روزہ دورے پر اپنے آبائی ریاست گجرات پہنچے۔انہوں نے ایک ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے عالمی امیا دھام کے مندر احاطے کی بنیاد سمیت تمام پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔

انہوں نے جام نگر سے باندرہ کے درمیان چلنے والی ہمسفر ایکسپریس کو جھنڈی بھی دکھائی۔وہیں فضائیہ کے آپریشن بالاکوٹ میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد پر سوال اور ثبوت مانگنے والوں پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ فطری ہے کہ ہمیں اپنی فوج پر اعتماد اور ان پر فخر کرنا چاہئے۔پی ایم مودی نے کہاکہ مجھے ابھی تک سمجھ میں نہیں آیا کہ کچھ لوگ ابھی تک کیوں فوج پر سوال کرنا چاہتے ہیں۔ گجرات میں شروع کئے گئے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سردار سروور ڈیم سے گجرات کے لوگوں کو کافی راحت ملی ہے۔یہ منصوبہ ماضی کی ریاستی حکومتوں کی تمام غفلت کے باوجود پوری ہوئی۔میں نے فیصلہ کیا تھا کہ گجرات میں ’ٹینکر راج‘ نہیں آنے دوں گا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ہماری حکومت کسانوں کے لئے وزیر اعظم کسان فنڈ منصوبہ لائی ہے۔اس کے ذریعے کسانوں کے اکاؤنٹ میں 6 ہزار روپے براہ راست دیے جائیں گے، لیکن کچھ لوگ اس منصوبہ کے بارے میں جھوٹ بھی پھیلا رہے ہیں۔ہماری حکومت کا خواب ہے کہ 2022 تک ملک کے ہر خاندان کے پاس اپنا خود کا گھر ہو اور آج ان خوابوں کو پورا کرنے کے لئے پردھان منتری اواس منصوبہ کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ کوئی بھی ملک کی طاقت اور عزم کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔کیا دہشت گردی کو جڑ سے ختم کیا جانا چاہئے؟اپنے خطاب کے دوران پی ایم مودی نے کہا کہ ملک کے کچھ لوگوں کو ہی ہمارے ملک کی فوج پر شک ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آج ہمارے پاس رافیل طیارہ ہوتا تو نتائج کچھ الگ ہوتا۔


Share: